سعودی عرب میں بھی اس سال رمضان ہر برس سے مختلف ہے- کورونا بحران کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ مشرق و مغرب کے ممالک بلکہ مکہ مکرمہ کا منظر نامہ بدلا ہوا داغنےکی تین روایات
سبق ویب سائٹ کے مطابق رمضان کے دوران مکہ میں کچھ ایسے رواج اور رسمیں دیکھنے میں آتی تھیں جن کا اس سال کوئی نام و نشان نہیں- رمضان کے رسم و رواج کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اہل مکہ کی پہچان ہیں-
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کے ماتحت مکہ مکرمہ ہسٹوریل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدھاس نے بتایا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ہمارے یہاں بھی کورونا کی وبا ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے- سعودی شہری وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صحت حکام کی مقرر کردہ پابندیوں کا احترام کر رہے ہیں-
انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کورونا عالمی وبا ہے- اس سے نمٹنے کی ذمہ داری حکومت ہی کی نہیں بلکہ اس سرزمین پر آباد ہر انسان کی ہے-
الدھاس کا کہنا تھا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام شہری اور مقیم غیرملکی گھروں میں رہیں- وبا سے بچنے کی خاطر قیادت کے احکام کی تعمیل میں سب لوگ گھروں میں ہیں اور مساجد کا رخ نہیں کر رہے ہیں-
0 Comments