جعلی کرفیو پاسز میں سرکاری اہلکار بھی ملوث نکلے
اتوار 19 اپریل 2020 18:35
saudiarabnewz2.blogspot.com سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاھۃ) نے 31 جعلی کرفیو پاس بنوانے والے غیرملکی کارکن اور اس سے تعاون کرنے والے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاھۃ) نے واضح کیاہے کہ غیرملکی کارکن نے 93 ہزار ریال میں جعلی کرفیو پاس فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا پڑھیں
سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے وزارت صحت میں اپنے رشتہ دار کے تعاون سے جعلی کرفیو پاسسز سے دولت کمانے کا پروگرام بنایا-
وزارت صحت کے اہلکار نے مملکت میں مقیم ایک غیرملکی کے ساتھ ساز باز کرکے جعلی پاس جاری کیے- ایک جعلی پاس کی قیمت 3 ہزار ریال مقرر کی گئی-
ریاض پولیس نے ملوث تمام افراد کو گرفتارکرکے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے حوالے کردیا-
اتھارٹی نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں جاری سرکاری کاوشوں کو سبوتاژ کرنے یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کا علم ہوتے ہی سرکاری چینلز کے ذریعے رپورٹ کرنے کااہتمام کریں-
0 Comments