ڈبلیو ایچ او:’سعودی امداد سے عالمی مہم کو تقویت ملے گی‘
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کی خطیر رقم دینے پر جی ٹوئنٹی کے قائد ملک سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے ممنونیت اور قدرو منزلت کےجذبات کا اظہار کیاہ
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے امید ظاہر کی کہ جی ٹوئنٹی کے دیگر ممبر ممالک بھی شاہ سلمان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کی عالمی مہم میں حصہ لیں گے-
انہوں نے کہا کہ 500 ملین ڈالر کے عطیے پر شاہ سلمان اور سعودی عوام کے بے حد ممنون ہیں- اس رقم سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی مشن کو تقویت پہنچے گی-
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کی قیادت کرتے ہوئے عالمی اداروں کے لیے 500 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یہ امداد عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے دی جانی والی 50 کروڑ ڈالر کی اس امداد میں 15 کروڑ ڈالرکورونا وائرس کی مناسب روک تھام کے لیے جدید آلات کی تیاری جب کہ 15 کروڑ ڈالر اس بیماری کے سدباب کے لیے ویکسین کی تیاری میں مدد کےلیے مختص ہیں۔
واضح رے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی عالمی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔عالمی اداروں کی امداد سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
0 Comments