سعودی وزارت اسلامی امو دعوت وارشاد نے کورونا سے بچنے کے لیے اردو میں ویڈیو تیار کی ہے۔
ٹوئٹر اور سنیپ چیٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں وزارت اسلامی امور نے سعودی عرب میں مقیم پاکستان اور انڈین تارکین سے خطاب کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردو میں تیار کی جانے والی ویڈیو میں کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور دینی رہنمائی کی گئی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ معاشرتی فاصلے کی اہمیت کیا ہے، ہاتھ کس طرح سے دھوئے جائیں اور ماسک کا استعمال کس قدری ضروری ہے، مناسب غذا اور وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کے علاوہ نماز اور دعا سے آدمی کورونا سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
0 Comments